1 ستمبر، 2020، 10:55 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84023732
T T
0 Persons
عالمی جوہری ادارے کے سربراہ کا ایران سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور

لندن، ارنا- عالمی جوہری ادارے کے سربراہ نے ویانا میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور کیساتھ حالیہ ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، "رافائل گروسی" اور "سید عباس عراقچی" نے منگل کے روز ویانا میں منعقدہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے 16 وین اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے گروسی کے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان مشترکہ بیان جو باہمی تعاون کے فروغ اور باہمی اعتماد کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے، کا خیرمقدم کرتے ہوئے باہمی مفاہمت سے مسرت کا اظہار کرلیا۔

انہوں نے ایران اور عالمی جوہری ادارے کے درمیان نیک نیتی سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر زوردیا۔

اس ملاقات میں ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات ایران کے مستقل مندوب "کاظم غریب آبادی" نے بھی حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی ایٹمی ایجنسی نے رافائل گروسی کے حالیہ دو روزہ دورہ ایران کے اختتام کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

بیان کے مطابق، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی اور اسلامی جمہوریہ ایران نے 16 جنوری 2016 سے عارضی طور پر ایران میں نافذ کردہ جوہری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے معاہدے اور ایڈیشنل پروٹوکول کے مکمل نفاذ میں آسانی پیدا کرنے کیلئے اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی اعتماد کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گہری دوطرفہ مشاورت کے بعد ایران اور آئی اے ای اے سلامتی کے نفاذ کے سلسلے میں آئی اے ای اے کی طرف سے نشاندہی کی گئی معاملات کو نیک نیتی سے حل کرنے کیلئے اتفاق کیا گیا۔

 اسی سلسلے میں ایران، رضاکارانہ طور عالمی جوہری ادارے کے دو متعین کردہ مقامات تک رسائی کی فراہمی کرنے کے علاوہ  مسائل کو حل کرنے کے لئے جوہری ادارے کی سرگرمیوں میں آسانی لائے گا اور اس حوالے سے تاریخ بھی مقرر کردیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .