26 اگست، 2020، 7:45 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84017917
T T
0 Persons
دنیا کو جوہری معاہدے کے تحفظ کی تکنیکی ضرورت کی وضاحت کریں: صدر روحانی

تہران، ارنا- ایرانی صدر مملکت نے عالمی جوہری ادارے کے سربراہ کیساتھ ایک ملاقات میں جوہری معاہدے سے متعلق آئی اے ای اے کی اہم ذمہ داریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو جوہری معاہدے کے تحفظ کی تکنیکی ضرورت کی وضاحت کریں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر "حسن روحانی" نے بدھ کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے "رافائل گروسی" کیساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے ایران اور عالمی جوہری ادارے کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے پر جوہری سرگرمیوں کا جائزہ لینے اور ایڈیشنل پروٹوکول کے شعبے میں اپنی تکنیکی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے علاوہ جو ایران رضاکارانہ طور پر نافذ کرتا ہے، جوہری معاہدے کے تحفظ کے سلسلے میں بھی اس کی ایک اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

 انہوں نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے گروسی کے دورہ ایران کو دونوں فریقین کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کے سلسلے میں قرار دے دیا اور کہا کہ ایران کے عالمی جوہری ادارے سے اچھے تعلقات ہیں۔

 صدر روحانی نے اس سلسلے میں جوہری معاہدے کے 7 ممالک کے تعاون کے دوران اس معاہدے کے نفاذ سے متعلق آئی اے ای اے کی مفصل اور ماہر اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ، ایران اور 1+5 گروہ کیلئے ایک بہت اہم معاہدہ تھا اور اس نے خطے اور دنیا میں امن پیدا کیا۔

انہوں نے 2018ء میں ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس علیحدگی سے دوسال گرزنے کے بعد امریکی حکام کو اپنی غلطی کا بخوبی پتہ چلا۔

صدر روحانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کیلئے ایران جوہری معاہدے کی اہمیت روشناس ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ ایک دن امریکہ کو احساس ہو جائے گا کہ یکطرفہ پن کا دور ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہم اور عالمی برداری جوہری معاہدے کے تحفظ کی کوشش کر رہے ہیں تا ہم امریکہ اور کچھ ممالک اس معاہدے کی تباہی کے درپے ہیں؛ ہمیں امید ہے کہ عالمی جوہری ادارہ، کثیرالجہتی کے سلسلے میں دنیا کو جوہری معاہدے کے تحفظ کی تکنیکی ضرورت کی وضاحت کرے۔

صدر روحانی نے ایران اور عالمی جوہری ادارے کے درمیان تعمیری تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گروسی کے حالیہ دورہ ایران سے اچھے نتایج برامد ہوئے جو صحیح راستے پر گامزن ہونے اور مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس موقع پر عالمی جوہری ادارے کے سربراہ نے دونوں فریقین کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

گروسی نے ایران جوہری معاہدے کو ایک اہم سفارتکاری کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے تحفظ کیلئے ہم پر سنگین ذمہ داریاں عائد ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ ایران اور عالمی جوہری ادارے کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون سے تمام مسائل جلدی سے حل ہوجائیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .