ایران کے دورف پر آئے ہوئے عالمی جوہری توانائی ادارے کے نئے سربراہ "رافائل ماریانو گروسی نے آج بروز بدھ کے روز ایرانی ایٹمی ادارے'علی اکبر صالحی کے سربراہ کیساتھ ملاقات کی۔
دونوں فریقوں نے موجودہ باہمی روابط اور تعاون کے علاوہ مشترکہ تعاون کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل ماریانو گروسی نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ہمارے ملک کے عہدیداروں کے ساتھ دو روزہ دورے کے لئے تہران پہنچ گئے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے گروسی کا پہلا دورہ تہران ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران جوہری معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں آئی اے ای اے کے ساتھ قریبی اور تعمیری تعاون کر رہا ہے اور اس بین الاقوامی ادارے نے اپنی 17 سرکاری رپورٹ میں جوہری پروگرام میں ایران کی دیانتداری کی تصدیق کی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ