ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے مابین ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے

تہران۔ ارنا - جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے بہت تعمیری بات چیت ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے مابین ایک نیا باب شروع ہوچکا ہے۔

ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے منگل کے روز عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے گروسی کا یہ پہلا دورہ تہران ہے اور اس ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عالمی ایٹمی ایجنسی کو اپنا کام کو پیشہ ورانہ اور  غیر جانبدارانہ طور پر انجام دینا چاہیے اور ہم بھی ہم اپنی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں۔

انہوں نےکہا کہ ہم مستقبل کے لئے بہت پر امید ہیں اور یقینی طور پر پیش آنے والے مسائل مناسب اور دونوں فریقین کے اطمینان کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل ماریانو گروسی  نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ہمارے ملک کے عہدیداروں کے ساتھ دو روزہ دورے کے لئے تہران پہنچ گئے۔

گروسی ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .