ارنا کے مطابق حکومت ایران کی ترجمان نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات پابندیوں کے خاتمے اور ہمارے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کے اعتراف پر منتج ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ہم اپنے ملی مفادات کی بنیاد پر کام کرتے ہیں اور ہر آپشن ہماری میز پر موجود ہے۔
فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ امید ہے کہ یورپی ممالک منطقی موقف اختیار کریں گے اور دشمنانہ موقف سے پرہیز کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت مذاکرات میں روڑے اٹکانے کے لئے کسی بھی کوشش سے باز نہیں آرہی ہے اور ہم نے شروع سے ہی اس کی اطلاع امریکیوں کو دی ہے۔
ترجمان حکومت ایران نے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف انٹیلیجنس آپریشن میں جو اطلاعات اور دستاویزات ملی ہیں وہ بہت زیادہ ہیں اور ہمارے سیکورٹی ادارے مناسب وقت پر انہیں عام کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم سمجھوتے اور اقتصادی راستے کھلنے کے حوالے سے بھی آمادہ ہیں اور مذاکرات کی ناکامی اور پابندیاں بڑھنے کی صورت کے لئے بھی ہم نے منصوبہ بندی کررکھی ہے۔
فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ہم فوجی، سیاسی اور اقتصادی ہر میدان میں ہر سیناریو کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ