رپورٹ کے مطابق "محمد جواد ظریف" جو سویڈن کے دورے پر ہیں، نے آج بروز بدھ کو "آندریاس نورلن" سے ملاقات کی۔
ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات، دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی وفدوں کے دوروں سمیت ایران جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات سے پہلے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خطی اور علاقائی مسائل سے متعلق خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔
ظریف نے گزشتہ روز میں بھی اپنی سوئڈش ہم منصب "مارگوت والستروم" کیساتھ ایک ملاقات میں مختلف علاقائی اور بین االاقوامی مسائل بشمول ایرانی جوہری معاہدہ، اینسٹیکس مکنیزم کے جلد از جلد نفاذ، خلیج فارس کی سلامتی اور یمن و افغانستان کے حوالے سے بات چیت کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ سوئڈن کے سرکاری دورے کی بعد ناروے کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔
اس کے علاوہ محمد جواد ظریف 23 اگست کو فرانس کا دورہ کریں گے جہاں وہ فرانس کے صدر "ایمانوئل میکرون" اور اپنے فرانسسی ہم منصب کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ