یہ بات ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے گزشتہ روز سوئڈن میں مقیم ایرانیوں کے ایک اجتماع میں کہی۔
انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقاتوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ان کے خلاف امریکی پابندیاں غیر موثر ہیں۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ گزشتہ روز فن لینڈ کے سرکاری دورے کے بعد سویڈن روانہ ہوگئے.
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ فین لینڈ کے موقع پر فینیش صدر "سائولی نینتسو"، وزیر خارجہ "پکا ہاویستو" اور فینیش وزیر برائے خارجہ تجارت کے امور کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورہ سوئدن کے بعد ناروے کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ نارویجین حکام کیساتھ انسٹیکس میکنزم اور ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ آئندہ ہفتہ جاپان او چین جائیں گے۔
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ