19 اگست، 2019 8:04 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83444047
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ سویڈن کے دورے پر روانہ ہوگئے

ہیلسنکی، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ فین لینڈ کے سرکاری دورے کے بعد سویڈن روانہ ہوگئے.

"محمد جواد ظریف"، دورہ اسکینڈینویا کے فریم ورک کے اندر پیر کی شام کو فین لینڈ کے سربراہوں کیساتھ ملاقات کے بعد ہیلسنکی سے سویڈن روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ فین لینڈ کے موقع پر فینیش صدر "سائولی نینتسو"، وزیر خارجہ "پکا ہاویستو" اور فینیش وزیر برائے خارجہ تجارت کے امور کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورہ سوئدن کے بعد ناروے کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ نارویجین حکام کیساتھ انسٹیکس میکنزم اور ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =