اسلامی جمہوریہ ایران کی تن سازی ٹیم نے چین میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں مجموعی طورپر 6 طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کیساتھ اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو حاصل کرلیا۔
ہونے والے مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں "امیر کریمی" اور "صادق احمدی"، " یاسر بخرد"، " مہدی ارزشمند"، " محمود شریف پور" اور" حسن خسرو آبادی" نے بالترتیب 75، 80، 85، 90، 100 اور +100 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 6 طلائی تمغے جیت لیے۔
اس کے علاوہ "محسن ہادی نژاد" اور "سجاد حیدری" نے بھی بالترتیب ایک کانسی اور ایک چاندی کے تمغے جیت لیے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ