5جولائی 2025 بروز ہفتہ، بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے صیہونی حکومت کے اس دعوے کے بارے میں کہ ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، کہا کہ یہ جعلی صیہونی اور طفل کش حکومت تھی جس نے ہمارے رہائشی علاقوں پر حملہ کیا، میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن جس نے امریکہ کی حمایت سے یہ کارروائی کی اور رہائشی علاقوں پر حملہ کیا اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت ہمارے طاقتور، ٹھوس اور انتہائی درست نشانہ بنانے والے میزائلوں کو روکنے سے قاصر ہے ہمارے مزائل مختلف صیہونی دفاعی نظام سے گزرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آپریشن کے دوران صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور اگر ہمارے کچھ میزائل رہائشی علاقوں پرگر ے بھی ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ صیہونی حکومت نے میزائلوں کو فوجی اہداف کو نشانہ بنانے سے ہٹانے کے لیے جیمنگ کا استعمال کیا تاکہ ہمارے میزائل فوجی مراکز خاص طور پر صہیونی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ نہ بنا سکیں البتہ اس کے باوجود وہ اسے روکنے میں ناکام رہے۔
آپ کا تبصرہ