ایرانی فوج  کے ڈرون نے اسرائيل  میں اہداف کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آج (ہفتہ) صبح متعدد قسم کے ڈرونز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا اور تباہ کیا۔

ارنا کے مطابق 4 جولائی جمعہ کی صبح تہران اور ملک کے متعدد شہروں پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں متعدد فوجی کمانڈر، سائنسدان اور عام شہری شہید ہو گئے۔

صیہونی حکومت کے اس جرم کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گزشتہ رات (جمعہ کی شب) ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک پیغام میں فرمایا تھا کہ مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ عمل کریں گی اور صہیونی غاصب و رذیل صہیونی حکومت کو بے بس و ناتوان کرکے چھوڑیں گی۔

آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ صہیونی حکومت اس جرم کے بعد سزا سے نہیں بچ پائے گی۔ ملتِ ایران کو یقین ہونا چاہیے کہ اس سلسلے میں ہرگز کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی کے اس بیان کے بعد ایران نے آپریشن وعدہ صادق 3 میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کا جواب دیتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کی طرف درجنوں میزائل داغے۔

اس آپریشن کی انجام دھی کے بعد، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا: فیلڈ رپورٹس، سیٹلائٹ تصاویر اور انٹیلی جنس رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ درجنوں بیلسٹک میزائل مؤثر طریقے سے اسٹریٹیجک اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انٹرسیپشن کے دعوے کے باوجود دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل حملوں کی لہروں کا مقابلہ کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .