ارنا کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ سیدعباس عراقچی کے ساتھ ٹییلیفونی گفتگو میں اسلامی جموریہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیرخارجہ عبداللہ علی الیحیا نے ایران پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اسرائیلی حکومت کی اس جارحیت نے پورے خطے کے امن وسلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ٹیلفونی گفتگو میں ایران پر غاصب صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت کے حوالے سے کویت کے موقف کی قدردانی کی اور اپنے عوام کی حفاظت اور ملی نیز قومی اقتدار کے تحفظ کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم راسخ پر زور دیا اور کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے بزدلانہ اور غیر قانونی حملوں کا منھ توڑ جواب دیا جائےگا۔
آپ کا تبصرہ