انہوں نے کہا کہ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل پہلا اقدام انتہائی محفوظ مقام پر ملک کے تیسرے افزودگی کے مرکز کی سرگرمیاں شروع کرنا تھا اور دوسرا اقدام فوردو کے "شہید ڈاکٹر علی محمدی افزودگی مرکز" کی پہلی نسل کی سینٹری فیوج مشینوں کو چھٹی نسل سے تبدیل کرنا ہے جس کے نتیجے میں افزودہ یورینیم کے حجم میں قابل ذکر اضافہ ہوگا۔
بہروز کمالوندی نے بتایا کہ ہمارے انتباہات کے باوجود یورپی ٹرائیکا اور امریکا نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کے لیے اقتصادی اور سیاسی دباؤ کا سلسلہ ایران پر جاری رکھا اور ایران کے خلاف قرارداد منظور کرنے کی اسٹریٹیجک غلطی کا ارتکاب کیا۔
انہوں نے آئی اے ای اے اور مغربی فریقوں کو خبردار کیا کہ مقابلہ آرائی کا حربہ جاری رہنے کی صورت میں جس طرح سے پہلے بھی انتباہ دیا جا چکا ہے ایران کا ردعمل سخت اور متوازن ہوگا۔
آپ کا تبصرہ