عنقریب صیہونی حکومت پر جہنم کے دروازے کھول دیئے جائيں گے:

رہبر انقلاب اسلامی کے نام مکتوب میں پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈر انچیف کا اعلان

تہران - ارنا- پاسداران انقلاب اسلامی کے نئے کمانڈر انچیف نے اعلان کیا ہے کہ بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت پر عنقریب جہنم کے دروازے کھول دیئے جائيں گے

 ارنا کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی کا کمانڈرانچیف منصوب ہونے کے بعد جنرل محمد پاکپور نے مسلح افوج کے سپریم کمانڈر، رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے مکتوب میں لکھا  ہے کہ جیسا کہ  جناب عالی نے اعلان فرمایا ہے، سپاہ پاسداران انقلاب، فوج اور دیگر مسلح افواج کے جانباز دلاوروں اور ساتھی مجاہدین کے ساتھ مل کر،عنقریب دہشت گرد اور غیر قانونی صیہونی حکومت کو اس کے دہشت گردانہ حملے کے دردناک اور تباہ کن انجام سے دوچار کرے گی۔  

رہبر انقلاب اسلامی کے نام پاسداران انقلاب اسلامی کے نئے کمانڈر انچیف کے مکتوب کا متن مندرجہ ذیل ہے:

 بسم اللہ الرحمان رحیم ، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ،مد ظلہ العالی !

 سلام علیکم  بما صبرتم؛ جرائم پیشہ صیہونی حکومت کی جارحیت میں، مسلح افواج کے سینیئر کمانڈروں، عظیم ایٹمی سائنسدانوں، بے گناہ عورتوں اور بچوں کی شہادت کی تعزیت اور مبارکباد پیش کرتا ہوں اور وطن کے اس سپاہی پرجناب عالی  کے حسن اعتماد کے لئے خدا کا شکر ادا کرتا ہوں۔

  ملت ایران کے ایک خادم کی حیثیت سے اس حقیر کو، ان شہیدوں کی سعادت، عاقبت اور حسن توفیق پررشک آتا ہے اور سپاہ پاسدراران کی گرانبہا میراث کے وارث کی حیثیت سے، اپنے مجاہد ساتھیوں کے ساتھ مل کر، سپاہ کی سربلندی، انقلاب اسلامی نیز باشرف ملت ایران کے دفاع اور شہیدوں کے خون مطہر کا انتقام لینے کا عہد کرتا ہوں۔

   دہشت گرد صیہونی حکومت نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی قوامی سلامتی اور ارضی سالمیت کےخلاف جو جارحیت کی ہے، وہ بغیر جواب کے ہرگز نہیں رہے گی۔

جیسا کہ رہبرعظیم الشان نے اعلان فرمایا ہے، جناب عالی کی بے نظیر اور مقتدر تدابیراور اپنے ساتھی، دلاورفوجی مجاہدین، مسلح افواج کے سبھی ارکان، نیز سپاہ پاسدراران انقلاب اسلامی کے جانباز سپاہیوں کے ساتھ مل کر غیر قانونی اور دہشت گرد صیہونی حکومت کو اس کی دہشت گردانہ جارحیت کے دردناک نتائج اور تلخ انجام سے ضرور دوچار کیا جائے گآ۔  

خدا وند عالم پر توکل اور اس کی نصرت سے، اپنے قائد اور متقدای عزیز کے وعدہ کی تکمیل، اپنے کمانڈروں، ایٹمی سائنسدانوں اورخک وخون میں غلطاں ہونے والے عام شہریوں کے خون کا بدلہ لینے کے لئے، عنقریب بچوں کی قاتل اس حکومت پر جہنم کے دروازے کھول دیئے جائيں گے۔ وَالْحَمْدُ لِلّہ  قاِصمِ الجَّبارینَ مُبیرِ الظّالِمینَ والامر الیکم۔

 پاسدار جنرل محمد پاکپور،کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب اسلامی، 13جون 2025

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .