اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لانے اور اس سلسلے میں حاصل ہونے والے بعض سمجھوتوں کا جائزہ لیا گیا۔
سید عباس عراقچی نے اس گفتگو کے دوران کہا کہ ایران اس سلسلے میں مؤثر اقدامات انجام دینے کی مکمل تیاری رکھتا ہے۔
سید عباس عراقچی نے پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی موضوع کے بارے میں امریکہ سے مذاکرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یورپ اس معاملے میں تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ برلن باہمی اور چندفریقی مذاکرات اور ایسے قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے جس سے ایران کا اعتماد حاصل ہوسکے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور جرمنی کے اختلافات کو حل کرنے کے لیے وزارت خارجہ کی سطح پر سیاسی مذاکرات کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ