31 مئی، 2025، 3:20 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85848726
T T
0 Persons

لیبلز

زیادہ رائج لیور کینسر HCC کے علاج کے لئے ایرانی اور یورپی محققین کی امید افزا تحقیق

 تہران – ارنا –  ایچ سی سی لیور کینسرکے ٹیومر کے خلیوں کی مقاومت اور علاج کے بعد  کینسر کے دوبارہ عود کرجانے کا تناسب زیادہ ہونا، تشویش کا باعث رہا ہے، لیکن ایرانی اور یورپی محققین نے پتہ لگایا ہے کہ رائج طریقہ علاج کے ساتھ ہی ایمونو تھراپی  اس قسم کے کینسر کے  مکمل علاج میں موثر واقع ہوسکتی ہے۔  

ارنا کے مطابق ایران کے رویان ریسرچ سنٹر اور شہید بہشتی میڈیکل یونیورسٹی کے محققین مسعود وثوق، الہام ریسمانی، مصطفی حسن، مصطفی نجیمی اور دیگر محققین نیز سوئیڈن کے کیرولنسکا ریسرچ سینٹر اور بلجیئم کے یوسی لووین ریسرچ سینٹر کے محققین نے مشترکہ طور پر لیور کے زیادہ رائج ایچ سی سی کینسرکے علاج کے لئے، جی پی سی تھری اور جلیپی کین تھری (GPC3, Glypican3)   پر  کا میاب ریسرچ کی ہے۔

 ایچ سی سی لیور کا وہ کینسر ہے جو زیادہ پایا جاتا ہے اور جگر کے خلیوں سے شروع ہوتا ہے اور دنیا ميں  اموات کا باعث بننے والے کینسروں میں تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ ایران اور یورپ کے طبی شعبے کے محققین کی اس مشترکہ ریسرچ نے اس کینسر کے مکمل علاج کی امید بڑھا دی ہے۔  

 جلیپیکین تھری Glypicn3 ایک قسم کا پروٹین ہے جس کو انسانوں میں GPC3 نامی جین کے توسط سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ پروٹین جنین کے تکامل اور خلیوں کے سگنلنگ سسٹم  کو منظم کرنے میں بنیادی کردار رکھتا ہے بنابریں محققین نے لیور کینسر کے علاج کی تحقیق میں اس کو اپنی توجہ کا مرکز قرار دیا۔

ایران اور یورپی محققین کا یہ مشترکہ تحقیقی مقالہ Expert opinion on therapeutic targets نامی بین الاقوامی جریدے میں شائع ہوا ہے اور اس میں  کہا گیا ہے کہ GPC3  پر مبنی ایمیونو ٹاکسنس، (Immunotoxins)، سالڈ ٹیومرس (  Solid tumors )  کے اندر پہنچنے میں ناکافی نفوذ جیسی رکاوٹوں اور انہیں غیر موثر کرنے والے اینٹی باڈیز تیار کرنے پر توجہ دی جائے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .