ارنا کے مطابق انصاراللہ یمن کے انفارمشین سینٹر کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ جبتک غزہ پر اسرائیلی حکومت کے حملے بند نہیں ہوجاتے اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کردیا جاتا، اس وقت سبھی فضائی کمپنیوں کو اپنے طیاروں اور مسافرین کی جان کی حفاظت کے لئے بین گورین ایئر پورٹ کی طرف جانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔
اس سے پہلے یمن کی مسلح افواج کے سربراہ یحی سریع نے بین گورین ایئر پورٹ پر میزائلی حملے کی خبر دی تھی۔
بریگیڈیئر یحیی سریع نے بتایا تھا کہ یمنی فوج نے بین گورین ایئر پورٹ پر سوپر سونک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
بین گورین ایئر پورٹ پر یہ حملہ کامیاب رہا اور میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر جاکر گرا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یمن کے تازہ میزائلی حملے کے بعد صیہونی حکومت کے بین گورین ایئر پورٹ پر معمول کی سرگرمیاں معطل ہوگئيں اور لاکھوں صیہونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ