ایران اور اٹلی نے غزہ میں قتل عام بند کرانے اور فلسطینی عوام تک امداد پہنچانے کے لئے عملی اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے

 تہران – ارنا – ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر مغربی ایشیا بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی کا جائزہ لیا

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام رکوانے اور عوام تک امداد پہنچانے کے لئے فوری عملی اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔  

ایران کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں روم میں ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کے آج کے دور کے تعلق سے عمان کے ساتھ اٹلی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔

 انھوں نے آج کے مذاکرات کو پیشہ ورانہ اور معقول بتایا اور امید ظاہر کی  کہ فریق مقابل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کو اچھی طرح سمجھ لیا ہوگا اور مذاکرات میں قابل ملاحظہ پیشرفت ہوگی۔  

اٹلی کے وزیر خارجہ نے بھی ڈپلومیسی کی راہ میں ایران کے ذمہ دارانہ طرزعمل کی قدردانی کی اور پانچویں دور کے مذاکرات کے نتائج سے مطلع کرنے پر ایران کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے اس راہ میں معاونت جاری رکھنے پر اٹلی کی آمادگی کا اعلان بھی کیا ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .