22 مئی، 2025، 11:21 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85840478
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور امریکہ کے مذاکرات جمعے کو ہوں گے، عمان کے وزیر خارجہ

تہران/ ارنا- عمان کے وزیر خارجہ بدرالبوسعیدی نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین بالواسطہ مذاکرات کا اگلا دور 23 مئی بروز جمعہ کو ہوگا۔

بدرالبوسعیدی نے بتایا کہ مذاکرات اٹلی کے دارالحکومت روم مں منعقد ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ مذاکرات کا پچھلا مرحلہ 11 مئی 2025 کو مسقط میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ایران نے زور دیکر کہا ہے کہ صرف وہ مذاکرات ایران کے لیے قابل قبول ہوں گے جس میں ایران کے معاشی مفادات کو مدنظر رکھا گیا ہو۔

ایران کی قیادت نے یہ بات بھی واضح کردی ہے کہ مکمل نیوکلیر سائکل اور صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے حق پر کوئی بھی بات چیت نہیں ہوگی۔

اس بات کا بھی ذکر کرنا ضروری ہے کہ مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری عمان کی حکومت کے حوالے کردی گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .