ایرانی وزیر خارجہ: خطے کے ممالک سے ایک نیا علاقائی نظام قائم کرنے کی ضرورت پر زور

تہران- ارنا- ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک کو پہلے سے زیادہ ایک نیا علاقائی نظم قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر "خطے کے لیے ایک نئی حقیقت کی تعمیر: مغربی ایشیا: خود مختار، مستحکم اور یکجہتی کی جانب" کے عنوان سے اپنے مضمون کا لنک شیئر کیا اور لکھا کہ خطے کے ممالک کو پہلے سے کہیں زیادہ، ایک نیا نظام بنانے کی ضرورت ہے، ایک ایسا سسٹم جوغیرعلاقائی طاقتوں پر انحصار کے بجائے خطے کی خودمختاری کے اصول، کمزور اتحاد کے بجائے جامع تعاون کے فروغ، خطرے کی بجائے اقتصادی ترقی کی ترجیح  اور بیرونی عناصر کے مسلط کردہ فریم ورک کے بجائے آپسی  اجتماعی سلامتی کو یقینی بنائے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .