تہران (ارنا) ایران کے ایٹمی پروگرام اور عہدیداروں کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو فوجی کارروائیوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔
تہران (ارنا) صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کے بارے میں ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حقدار اور پابند ہے۔