کسی غیرجانبدار ملک میں ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں: شہباز شریف

اسلام آباد/ ارنا- پاکستان کے وزیر اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اسلام آباد نئی دہلی کے ساتھ کسی غیرجانبدار ملک میں مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین میں مذاکرات پر ہندوستان تیار نہیں ہوگا لیکن مذاکرات سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات میں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر، پانی، دہشت گردی اور تجارت وہ موضوعات ہیں جن پر پاکستان اور ہندوستان کے مابین قومی سلامتی مشیران کی سطح پر گفتگو ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات کو حتمی بنانے کے لیے نئی دہلی پر امریکہ کے دباؤ کی توقع ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .