ارنا کے مطابق اسلامک ریپبلک آف آیران نیوز ایجنسی ارنا کے سربراہ حسین جابری انصاری نے جو دوحہ گئے ہوئے ہیں، قطر کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن سعید الرمیحی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
حسین جابری انصاری اور احمد بن سعید الرمیحی نے اس ملاقات میں، ایران اور قطر کے درمیان ابلاغیاتی تعاون بڑھانے پرزور دیا اور تعاون کی تقویت نیزخبروں کے تبادلے کے سمجھوتے پر دستخط کئے۔
ایران اور قطر کے درمیان اس سمجھوتے میں، نیوز فوٹیج کا تبادلہ، اور ایک دوسرے کے رپورٹروں اور نمائندوں کو سہولتیں فراہم کرنا شامل ہے۔
ارنا کے سربراہ حسین جابری انصاری نے مشترکہ تعاون کے اس سمجھوتے پر دستخط کے بعد، قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ، اس نیوز ایجنسی کے مختلف شعبوں بالخصوص، ٹریننگ اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں کا معائنہ کیا۔
آپ کا تبصرہ