انہوں نے اس افسوسناک واقعے میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔
عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی، صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کے لیے شفائے عاجل کی دعا کی۔
عراق کے وزیر اعظم نے صدر پزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ عراق اس سلسلے میں ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے اور ایرانی اعلی عہدے داروں کے ساتھ ہماہنگی کے لیے وزیر داخلہ کو احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر طرح کے شر اور نقصان سے محفوظ رہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے بھی عراق کے وزیر اعظم کو بتایا کہ اس افسوسناک واقعے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ باریک بینی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو کرلیا گیا ہے اور اس وقت حالات مکمل طور پر امدادی ٹیموں کے قابو میں ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں اس نوعیت کے حادثوں کو روکنے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
صدر پزشکیان نے محمد شیاع السودانی اور عراقی عوام کی جانب سے اظہار ہمدردی کی قدردانی کی اور زور دیکر کہا کہ عراق، اسلامی جمہوریہ ایران کا برادر، دوست اور قریبی ساتھی ملک ہے اور امید کرتے ہیں کہ تمام مرحلوں اور ہر دور میں میں ایک دوسرے کے ساتھ، ہمراہ اور حامی رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ