خلیج فارس کی سلامتی کی ضمانت علاقے کے عوام کے ہاتھوں ممکن: سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر

بندرعباس/ ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فورس کے کمانڈر ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے لیے اسلامی جمہوریہ کا پیغام دوستی اور برادری پر مبنی ہے اور ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ علاقے کے عوام ہی خلیج فارس کی سلامتی کی ضمانت فراہم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے یوم خلیج فارس کے موقع پر کہا کہ خطے میں غیرعلاقائی طاقتوں کی موجودگی نے سلامتی کو متاثر کردیا ہے اور علاقے کے ممالک کو چاہیے کہ ان غیرطاقتوں کی مداخلت کے بغیر باہمی تعاون پر زور دیں۔

ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ دشمنوں کی پالیسی کی بنیاد بدامنی پھیلا کر ہتھیار بیچنے پر ڈالی گئی ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ خلیج فارس کی سلامتی کا محافظ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایران نے پورے استحکام کے ساتھ آبنائے ہرمز کی سیکورٹی کو یقینی بناد دیا ہے اور اسی امن و سلامتی کے نتیجے میں روزانہ کم از کم 80 سے زیادہ جہاز اس آبنا سے آمد و رفت کرتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .