29 اپریل، 2025، 6:27 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85818164
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی ماہرین کے ہاتھوں تیار شدہ 5 نئی ادویات کی رونمائی

تہران/ ارنا- ایران کے وزیر محنت و سماجی بہبود احمد میدری اور زمبابوے کے نائب صدر کی موجودگی میں ایرانی ماہرین کے ہاتھوں تیار شدہ 5 نئی ادویات کی رونمائی کی گئی۔

یہ ادویات ذیابطس ٹائپ 2، شدید مٹاپے، خون کے کینسر(لوسیمیا) اور ہڈی کے فریکچر کے علاج میں استعمال ہوتی ہیں۔ بتایا گيا ہے کہ اس نوعیت کی ادویات اس سے قبل دوسرے ممالک سے درآمد ہو رہی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ایران میں موجود ان بیماریوں میں مبتلا افراد کو یہ ادویات فراہم کی جائیں گی اور پیداوار کی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ بہت جلد برآمدات کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .