27 اپریل، 2025، 10:08 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85815206
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی حکومتی ترجمان: شہید رجائی پورٹ پر حالات کنٹرول میں ہیں

تہران - ارنا – ایرانی حکومتی ترجمان نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شہید رجائی پورٹ پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ صورتحال قابو میں ہے اور آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور باقی 20 فیصد پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

فاطمہ مہاجرانی نے 27 مئی 2025 بروز اتوار X سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام شائع کیا، جس میں متاثرین کی تازہ ترین صورتحال اور شہید رجائی پورٹ پر آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں ایک رپورٹ فراہم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹرانسپورٹ کے وزیر، ہلال احمر سوسائٹی کے چیف، اور نائب وزیر صحت سے بات کی ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔ آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور باقی 20 فیصد پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ 1,139 افراد کو طبی مرکز ریفر کیا گیا ہے جن میں سے کچھ کو ایئر لائنز کے ذریعے شیراز اور لارستان بھیجا گیا ہے۔ تمام محکمے پوری تددہی سے ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔

26 مئی 2025 بروز ہفتہ بندر عباس میں شہید رجائی پورٹ پر ہونے والے ایک بڑے دھماکے میں 18 افراد جاں بحق، 6 لاپتہ اور 800 زخمی ہوئے، تاہم واقعے کی وجہ کے بارے میں صحیح معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .