ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان: شہید رجائی پورٹ میں فوجی استعمال کا کوئی کارگو نہیں

تہران (ارنا) ایرانی وزارت دفاع نے کہا کہ شہید رجائی پورٹ (جہاں 26 مئی 2025 کو آتشزدگی کا واقعہ ہوا) میں فوج سے متعلق کوئی برآمدی یا درآمدی کھیپ نہیں تھی اور نہ ہوتی ہے۔

اتوار کے روز شہید رجائی پورٹ کے واقعے سے متعلق خبروں اور افواہوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا کہ تحقیقات اور دستاویزات کے مطابق آتشزدگی کے واقعے اور شہید رجائی پورٹ کے علاقے میں ایندھن یا فوجی استعمال کے لیے کوئی درآمدی یا برآمد شدہ کارگو نہیں تھا۔ کچھ خبریں ایسی ہیں جو غیر ملکی میڈیا کے ذریعے ماحول بگاڑنے اور نفسیاتی حربے کے لیے تیار کی جاتی ہیں لیکن ایرانی قوم نے ذہانت سے ہمیشہ دشمنوں کی میڈیا کارروائیوں کو بے اثر کیا ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ خبروں میں بتایا گیا ہے، شہید رجائی بندرگاہ میں آتشزدگی کے واقعے کی بنیادی اور ثانوی وجوہات، چاہے حفاظتی وجوہات ہوں قومی حکام اور کرائسز مینجمنٹ آرگنائزیشن اور وزارت داخلہ کی کی جانب سے بتا دی جائیں گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .