چین میں پاک ایران وزرائے صحت کے درمیان دو طرفہ ملاقات

اسلام آباد - ارنا - چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاک ایران وزرائے صحت نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دینے اور دواسازی کے شعبے میں باہمی تجربات سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر تاکید کی۔

پاکستان کی وزارت صحت اور سماجی خدمات کے شعبہ تعلقات عامہ سے IRNA کے نامہ نگار کے مطابق، پاکستانی وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے اتوار کے روز چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے صحت کے 8ویں اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر صحت اور ایجوکیشن محمد رضا ظفرقندی سے ملاقات کی۔

فریقین نے پاک ایران باہمی تعلقات بالخصوص صحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مصطفی کمال نے ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور علاج، دواسازی اور ہیلتھ ٹورازم کے فروغ اور دونوں ممالک کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے پر زور دیا۔

ٹیلی میڈیسن ٹیکنالوجی اور ہیلتھ ٹورازم کے فروغ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس شعبے میں ایک جامع حکمت عملی تیار کررہا ہے۔

ایران اور پاکستان کے وزرائے صحت نے متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سرحدوں کے پار قریبی تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

پاکستانی وزیر صحت نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات اور تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

 ایران کے وزیر صحت اور ایجوکیشن منسٹر محمد رضا ظفرقنندی نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے صحت کے 8ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال سے ملاقات کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .