المسیرہ ٹی وی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی رات گیلکسی رائڈر جہاز کو 3 دفعہ نشانہ بنایا۔
حملے یا جہاز کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
اتوار 19 نومبر 2023 کو نیوز میڈیا نے بحیرہ احمر میں صیہونی جہاز کے لاپتہ ہونے کی خبر دی تھی۔
اس خبر کے جاری ہونے کے فوراً بعد یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ یمنی بحریہ نے بحیرہ احمر میں فوجی آپریشن میں ایک صیہونی بحری جہاز کو قبضے میں لے کر اسے یمن کے ساحلوں کی طرف بھیج دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری افواج صیہونی حکومت سے تعلق رکھنے والے کسی بھی بحری جہاز، اس کے قبضے میں موجود جہاز یا صیہونی جھنڈا لہرانے والے جہاز کو نشانہ بناتی ہیں اور وہ اس جہاز کو قبضے میں لینے کے نتیجے میں صیہونی ردعمل سے خوفزدہ نہیں ہیں۔
آپ کا تبصرہ