ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان شہید رجائی بندرگاہ کے حادثے کے تعلق سے صورتحال پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایک ایک لمحے کی خبر لے رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اس حادثے کے تعلق سے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے ضروری ہدایات دینے کے ساتھ ہی انھوں نے تاکید کی ہے کہ زخمیوں کی مدد میں سبھی وسائل اور توانائیوں سے کام لیا جائے۔
شہید رجائی بندرگاہ ميں دھماکے کے بعد صدر مملکت نے اپنی پوری توجہ اس حادثے پر قابو پانے کی کاررورائیوں پر مرکوز کررکھی ہیں اور وزیر داخلہ ڈاکٹر مومنی سے مستقل طور پر رابطے میں ہیں ۔
آپ کا تبصرہ