شہید رجائی پورٹ، بندر عباس میں دھماکہ، 1000 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

تہران - ارنا - ایران کی ایمرجنسی آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا کہ بندر عباس میں ایک خوفناک دھماکے کے بعد، ہنگامی فورسز کو فوری طور پر ہائی الرٹ اور 516 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بابک یکتاپرست نے بتایا کہ اب تک، 10 ایمبولینسیں اور ایک ایمبولینس بس جائے حادثہ کے لیے روانہ کردی گئی ہیں۔

انہوں نے واقعے کی سنگینی سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شیراز کا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ مکمل الرٹ ہے اور زخمیوں کی فوری طبی امداد کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔

شہید رجائی پورٹ حادثے میں زخمیوں کی تعداد 1000 تک پہنچ گئی جبکہ 70 افراد ہلاک اور 22 لاپتہ ہیں۔

دہماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .