21 اپریل، 2025، 11:25 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85809634
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی عدلیہ کے دورہ چین کی تفصیلات

21 اپریل، 2025، 11:25 AM
News ID: 85809634
ایرانی عدلیہ کے دورہ چین کی تفصیلات

تہران -ارنا – اسلامی جمہوریہ ایرن کی عدلیہ کے ترجمان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے عدلیہ کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے، ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ چین کی تفصیلات بیان کیں

 ارنا کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے پیرکو عدلیہ کے سربرہ کے دورہ چین کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج چین کے شہر ہانگژو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے عدلیہ کے سربراہوں کا اجلاس شروع ہورہا ہے جس میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ اپنے معاونین اور دیگر اعلی رتبہ عدالتی عہدیداروں کے ہمراہ شرکت کررہے ہیں۔

  انھوں نے بتایا کہ ایرانی عدلیہ کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور ایرانی وفد عدالتی موضوعات پر تبادلہ خیال بھی کرے گا۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے بتایا کہ، اس سفر میں ایرانی وفد جن اہم موضوعات پرتبادلہ خیال کرے گا، ان میں بین الاقوامی جرائم کی  روک تھام میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان تعاون کی تقویت بھی شامل ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ایرانی وفد مذکورہ اجلاس میں ماحولیات سے متعلق جرائم کی روک تھام کی راہوں پر بھی توجہ دے گا۔

 عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ہانگژو اجلاس میں، ایرانی وفد عوام کی خدمت کے لئے، قانونی مسائل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے کام لئے جانے کے طریقہ کار اور ماڈل پربھی گفتگو کرے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .