20 اپریل، 2025، 10:22 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85808550
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فوجیوں پر القسام بریگيڈ کا حملہ، 1 غاصب فوجی ہلاک، 5 زخمی

تہران/ ارنا- القسام بریگيڈ کے جوانوں نے غزہ کے شمالی علاقے میں واقع بیت حانون میں صیہونی فوجیوں پر تاک لگا کر حملہ کیا ہے۔

صیہونی فوج کے ریڈیو نے القسام بریگیڈ کی اس کارروائی کو منفرد قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، القسام کے جوانوں نے ایک مارٹر گولے اور ایک بارودی سرنگ کے ذریعے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا اور کم از کم ایک غاصب فوجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس حملے میں 5 صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ القسام بریگیڈ نے اس ٹنل سے یہ حملہ کیا ہے جسے صیہونی فوج پہلے اپنے زعم میں خالی کرچکی تھی۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .