آپریشنل انٹیلی جنس اقدامات کے سلسلے میں، قدس ہیڈ کوارٹر کے اہلکاروں نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس، فراجا اور علاقے کے عوام اور بااعتماد لوگوں کے تعاون سے، جمعہ کی صبح ضلع کوڈان میں کاروائی کی۔
علاقے میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد گروپ جیش ظلم کے خلاف اس کاروائی میں مذکورہ دہشتگرد گروہ کی آپریشنل ٹیم کا سربراہ ولی محمد شاہ بخش ہلاک ہوگیا۔
ولی محمد شاہ بخش نے گزشتہ سال کے دہشت گردی کے واقعات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جسے قبضے میں لے لیا گیا۔
آپ کا تبصرہ