کیمیکل ہتھیاروں سے متاثر ایرانی شہریوں نے دکھا دیا کہ انسانی حقوق کے مغرب کے دعوے کس حد تک کھوکلے ہیں

تہران/ ارنا- نائب وزیر خارجہ برائے قانونی امور کاظم غریب آبادی نے ایکس سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ کیمیکل ہتھیاروں سے متاثر ایرانی شہریوں نے، ثابت کردیا کہ انسانی حقوق پر مبنی مغرب کے دعوے کس حد تک کھوکلے ہیں۔

انہوں نے اپنے اس پیغام میں لکھا کہ آج (جمعہ کو) تہران کے ساسان ہسپتال میں کیمیکل ہتھیاروں سے متاثر سپاہیوں اور وطن کے سپوتوں سے ملاقات کی۔ ان کی تکلیف اور درد دیکھ کر عجیب حالت ہوگئی اور ان کے اور ان کے اہل خانہ کے صبر و استقامت کے جذبے کو دیکھ کر رشک آیا۔

کاظم غریب آبادی نے مزید لکھا کہ کیمیاوی ہتھیاروں سے متاثر ایرانی شہری، اس بات کا زندہ ثبوت ہیں کہ جرمنی جیسے مغربی ممالک کے انسانی حقوق کے دعوے کس حد تک کھوکلے ہیں؛ وہ جرمنی جس نے صدام کے کیمیاوی ہتھیاروں کی توسیع میں مرکزی کردار ادا کیا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ صدام کی حکومت کے جرائم میں جرمنی کے کردار کو وقت کے ساتھ بھلایا ناممکن ہے۔

کیمیکل ہتھیاروں سے متاثر ایرانی شہریوں نے دکھا دیا کہ انسانی حقوق کے مغرب کے دعوے کس حد تک کھوکلے ہیں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .