بتایا گیا ہے کہ امدادی کارکنوں نے 6 شہیدوں کے جنازوں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا ہے۔
غزہ کے محکمہ صحت کے بیان میں آیا ہے کہ اب بھی بہت سے شہیدوں کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جن تک دسترسی ناممکن ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ 18 مارچ 2025 یعنی صیہونیوں کی جانب سے جنگ بندی کی باضابطہ خلاف ورزی سے اب تک 1 ہزار 542 فلسطینی شہید جبکہ 3 ہزار 940 زخمی ہوئے ہیں۔
7 اکتوبر سے اب تک، غزہ میں شہیدوں کی تعداد بڑھ 50 ہزار 912 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی کل تعداد 1 لاکھ 16 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
فلسطینیوں کی نسل کشی کے باوجود صیہونی حکومت کے وزیر داخلہ سیکورٹی بن گویر نے کہا ہے کہ تل ابیب کو فلسطینیوں کے پانی اور بجلی کے ذخائر کو مکمل طور پر تباہ ہونے سے کم پر راضی ہونا نہیں چاہیے۔
دوسری جانب جنگ مقبوضہ سرزمینوں اور صیہونیوں کے درمیان غزہ پر جارحیت کی مخالفت میں شدت آتی جا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ