صدر پزشکیان نے اس مرکز کے ماہرین اور اعلی عہدے داروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت نے رہبر انقلاب اسلامی کے احکامات کے مطابق، ویکسین، بایو ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، نینوٹیکنالوجی اور بایو ریسرچ پر مبنی ایک ٹیکنالوجی ٹاور کی تعمیر پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا مرکز ہوگا جو پورے علاقے میں بے نظیر اور نمونہ عمل ثابت ہوگا۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ملک اور علاقے کا ٹیکنالوجی ہب بننے کے لیے پلاننگ مکمل ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت نے اپنے اس دورے میں صوبہ البرز میں سماجی مسائل کے حل کے لیے انجام پانے والے ٹھوس اقدامات کی ایک نمائش کا بھی معائنہ کیا۔
آپ کا تبصرہ