رفح میں ایک امدادی کارکن کی شہادت کا ویڈیو/ حماس : یہ اسرائیل کا حقیقی چہرہ ہے

 تہران – ارنا – حماس نے اعلان کیا ہے کہ رفح میں شہید ہونے والے ایک امدادی کارکن کے موبائیل میں موجود دستاویزی فلم اور فوٹیج نے غاصب صیہونی حکومت کا حقیقی چہرہ برملا اور اس کے  بارے ميں گمراہ کن داستانوں کو مستردکردیا ہے

ارنا کے مطابق غزہ کے شہر رفح میں جستجو کے دوران ایک اجتماعی قبر سے فلسطین کے چودہ امدادی کارکنوں کے جنازے ملے ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق انہیں 14 شہیدوں  میں سے ایک شہید رفعت رضوان کے موبائل فون میں موجود دستاویز فلم اور فوٹیج نے صیہونیوں کے جرائم برملا کردیئے ہیں۔

 مذکورہ فلسطینی شہید کے موبائل فون میں موجود فلم اور فوٹیج سے  پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت نے پہلے سے طے شدہ منصبے کے تحت، شہری دفاع اور امدادی دستوں کے اراکین پر اس وقت حملہ کرکے انہیں شہید کیا ہے جب وہ زخمیوں کی جان بچانے کے لئے اپنے انسانی فرائض کی انجام دہی ميں مصروف تھے۔

 حماس نے کہا ہے کہ لرزہ بر اندام کردینے والی  یہ ویڈیو فلم غاصب صیہونی فوجیوں کی درندگی اور بین الاقوامی کنوینشنوں اور قوانین کی آشکارا خلاف ورزی کی محکم دستاویز نیز ان کی وحشیانہ درندگی کی بھینٹ چڑھنے والوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرکے حقیقت کی پردہ پوشی کی کوشش کا ٹھوس ثبوت ہے جو جرائم پیشہ صیہونی حکام کی فسطائی ماہیت کو برملا کردیتا ہے۔      

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .