لبنان پر صیہونی جارحیتوں کے خلاف ایران کا احتجاجی بیان

ارنا/ تہران- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایک بیان جاری کرکے بیروت کے ضاحیہ علاقے پر صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیتوں کی مذمت کی ہے۔

اسما‏عیل بقائی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد 2000 بار سے زیادہ اس ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران دسیوں لبنانی شہریوں پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ وحشیانہ حملے تمام بین الاقوامی اصولوں اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ صیہونی باغیوں کے جرائم کے مقابلے میں ضمانت فراہم کرنے والوں کی بے عملی نے دکھا دیا کہ کس حد تک ان کے وعدے اور ان کی ضمانتیں کھوکلی اور ناقابل اعتبار ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .