12 مارچ، 2025، 1:46 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85776516
T T
0 Persons

لیبلز

جنوبی شام کے بعض علاقوں میں صیہونی فوجیوں کی دراندازی

 تہران – ارنا – شامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے جنوب مغربی شام کے صوبہ قنیطرہ  کے چند نئے علاقوں میں بھی دراندازی کی ہے

ارنا کے مطابق صہیونی فوجیوں نے جنوب مغربی شام کے صوبہ قنیطرہ کے مضافات میں واقع قصبے جباتا الخشب میں دراندازی کی ہے۔

 اس دراندازی سے متعلق مزید اطلاعات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

صیہونی  فوجیوں نے یہ جارحانہ اقدام جبل الشیخ کے معائنے کے وقت  صیہونی وزیر جنگ کے  اس بیان کے تھوڑی دیر بعد انجام دیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج شام میں وسیع تر علاقوں پر تسلط کی تیاری کررہی ہے۔   

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے کہا ہے کہ شام کی عبوری حکومت کے سربراہ الجولانی ہر صبح اپنی آنکھیں کھلنے  کے بعد جبل الشیخ میں اسرائیلی فوجیوں کو دیکھیں گے اور انہیں یاد آجائے گا کہ ہم شام میں موجود ہیں۔  

0 Persons

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .