ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مسلح گروہوں نے شام کے ساحلی علاقوں میں وحشیانہ جرائم اور قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور 6 گاؤں اور عام شہریوں کے جنازے نذرآتش کردیئے
المیادین نے بتایا ہے کہ لاذقیہ، طرطوس، حماہ اور حمص کے بعض دیہی علاقوں میں قتل عام کی 10 سے زائد وارداتیں انجام دی گئی ہيں ۔
اس رپورٹ کے مطابق جبلہ اور اس کے اطراف کے ساکنین ان علاقوں سے روسی فوجی اڈے حمیمیم کی طرف بھاگ رہےہیں۔
الجزیرہ نے بھی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے لاذقیہ کے مضافات میں القرادحہ کے ایک درے میں شام کی وزارت دفاع کے کارکنوں کی اجتماعی قبر ملنے کی خبر دی ہے۔
اس دوران شام کے ہیومن رائٹس واچ نے رپورٹ دی ہے کہ طرطوس اور لاذقیہ کے مضافاتی علاقوں پر ڈرون طیاروں اور ٹینکوں کے حملے جاری ہیں اور ان علاقوں کے باشندوں نے اپنے میسجز میں مدد کی درخواست کی ہے۔
آپ کا تبصرہ