ٹرمپ کا دعوی نادرست، کوئی مراسلہ نہیں ملا ہے، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کا اعلان

نیویارک/ ارنا- اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کوئی بھی مراسلہ ایران کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔

امریکی صدر کے اس دعوے کا  کہ ایران کے سپریم لیڈر کو خط لکھ کر ان سے مذاکرات کی درخواست کی ہے کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے ایسے کسی بھی مراسلے کے ملنے کی تردید کی ہے۔

ادھر ایکسیئس ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کا دعوی ہے کہ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر کو خط بھیج کر انہیں ایٹمی مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .