22 فروری، 2025، 8:25 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85759192
T T
0 Persons

لیبلز

نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور کی پاکستان کے سفیر سے ملاقات اور گفتگو

تہران/ ارنا- تہران میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ہفتے کے روز ایران کے نائب صدر محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

اس نشست کے دوران پاکستان کے سفیر نے تہران اور اسلام آباد کے مابین تعاون کے سلسلے کی رپورٹ پیش کی اور تمام شعبوں میں تعلقات میں فروغ پر زور دیا۔

نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف نے بھی پاکستان کو ایران کا ایک انتہائی اہم ہمسایہ ملک قرار دیا اور تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

سیاسی اور معاشی تعلقات اور مشترکہ طور پر دہشت گردی، انتہاپسندی اور اسمگلنگ کا مقابلہ وہ موضوعات تھے جن پر اس نشست کے دوران غور کیا گیا۔

نائب صدر ظریف اور پاکستان کے سفیر نے اسلامی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے تحت صیہونی حکومت کی حرکتوں کے مقابلے پر بھی گفتگو کی۔

نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور کی پاکستان کے سفیر سے ملاقات اور گفتگو

نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور کی پاکستان کے سفیر سے ملاقات اور گفتگو

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .