20 فروری، 2025، 3:06 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85757090
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں فوجی مشقیں، انقلابی افواج کی آمادگی کی اوج کی عکاسی کرتی ہیں

 بیرجند- ارنا – پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کے مشیر نے کہا ہے کہ ہم جنگی مشقوں کے ذریعے دشمنوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ عوامی رضاکار فورس بسیج ، اور اسلامی و انقلابی اقدار کی وفادار افواج آج اپنی طاقت اور آمادگی کی اعلی ترین سطح پر ہیں۔

ارنا کے مطابق جنرل ابراہیم جباری نے جمعرات کو شہر بیرجند میں عوامی رضا کار فورس بسیج کی اقتدار پیغمبر اعظم جنگی مشقوں کے موقع پر صحافیوں سے  گفتگو میں کہا ہے کہ یہ مشقیں پورے ملک میں، سبھی صوبوں اور اضلاع میں انجام دی جارہی ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت پر انجام پانے والی یہ مشقیں صوبائی گورنروں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں اور امدادی اداروں کی مشترکہ مساعی سے انجام دی جارہی ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کے مشیر جنرل ابراہیم جباری نے بتایا کہ ان جنگی مشقوں اور عظیم اجتماعات کا مقصد، دشمن کو اس  کی  دھمکیوں اور تخریبی منصوبوں کے مقابلے میں اپنی آمادگی اور تیاری دکھا دینا ہے۔

جنرل ابراہیم جباری نے کہا کہ اگر خدا نخواستہ دشمنوں نے ہمارے ملک کو نقصان پہنچانے کا فیصلہ کیا تو انہیں ہمارے ایسے  ٹھوس اور بھرپور جواب کا سامنا کرنا پڑے گا جو انہیں توڑ کر رکھ دے گا۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .