مولانا عبدالغفورحیدری نے سنیچر کو اسلام آباد ميں ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو ميں کہا کہ فلسطینی عوام اور دنیا میں ان کے حامی ٹرمپ اور نتن یاہو کے گٹھ جوڑ سے اچھی طرح واقف ہیں اور مقبوضہ فلسطین پر امریکا کے قبضے کی اجازہ ہرگز نہیں دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ پر قبضے کا منصوبہ یقینا ٹرمپ اور ان کے اتحادی نتن یاہو کی رسوائی کا باعث بنے گا کیونکہ غزہ کے عوام نے اپنی استقامت اور مجاہدت سے غاصب صیہونی حکومت کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کردیا ہے اور بعد کے مراحل میں بھی دشمن کو مغلوب کریں گے۔
پاکستان کے رکن پارلیمان مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کی آبائی سرزمین سے نکالنے کے بارے ميں نتن یاہو کے نفرت انگیز بیان پر عالم اسلام کے رہنماؤں کا ردعمل قابل قبول تھا اور فلسطین کے خلاف ٹرمپ اور نتن کی سازشوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی یک جہتی کی اہمیت ظاہر کرتاہے۔
انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ہوشیار رہنا چاہئے اور اس بات کی اجازت نہیں دینا چاہئے کہ عالمی سامراج کے سرغنہ، اسلامی ملکوں پر قبضے کے بارے میں سوچیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اگر سرزمین فلسطین کو اپنی ملکیت میں لینے کے ٹرمپ کے منصوبے پر مسلمین عالم نے خاموشی اختیار کی تو پھر علاقے کے دیگر ملکوں کے تعلق سے بھی ٹرمپ کی اسی قسم کی سازشوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم فلسطینی قوم کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم نے دیکھا ہے کہ انھوں نے اسرائيل کی خونریز ترین اور شدید ترین جارحیتوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور غاصبوں کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کردیا۔
پاکستان کے ممتاز مذہبی و سیاسی رہنما اور رکن پارلیمنٹ مولانا عبدالغور حیدری نے کہا کہ اسلامی ملکوں کو ، امریکا اور اسرائيل کےآشکارا اور پنہاں سازشی منصوبوں کے مقابلے میں ہم فکری بڑھا دینی چاہئے کیونکہ مسلمین متحد اور ہم آواز ہوکر ہی فلسطین کے خلاف ٹرمپ اور اس کے اتحادیوں کی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ