ان پیغاموں میں صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور ایران کی حکومت اور عوام کے لیے سلامتی اور سعادت کی دعا کی گئی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت و ترقی کے علاوہ مشترکہ تعاون کی تقویت پر زور دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے بھی ریاض کے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات پیشرفت کی جانب گامزن ہیں اور ماضی کی جانب واپسی ناممکن ہے۔ انہوں نے سیاسی معاملات بالخصوص مسئلہ فلسطین پر تہران اور ریاض کے ارتکاز پر زور دیا اور بتایا کہ مشترکہ معاملات پر مسلسل بات چیت اور رابطوں کا سلسلہ برقرار ہے۔
آپ کا تبصرہ