المنار ٹی وی نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے جنوبی لبنان کے قصبوں حولا اور میس الجبل کی طرف پیدل جانے والے لبنانی شہریوں پر فائرنگ کی۔
المنار کے نامہ نگار نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج کی فائرنگ سے برج الملوک، کفر کلا اور حولا کے علاقوں میں ایک شخص ہلاک اور 17 دیگر شہری زخمی ہوئے ہیں۔
صہیونی فوجی کفرکلا قصبے میں رہائشیوں کے کمیونٹی سینٹر میں موجود ہیں۔
لبنانی ذرائع کے مطابق، الطیبہ قصبے کے مکین قصبے میں داخل ہونے پر بضد ہیں۔ اسی دوران بعض لبنانی ذرائع نے شہر الخیام میں بعض باشندوں کی آمد کی اطلاع دی ہے۔
لبنانی فوج نے الطیری - بنت جبیل سڑک کو عیتا الشعب قصبے کے رہائشیوں کے اصرار پر کھول دیا ہے۔
صیہونی فوج نے 60 روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد رہائشیوں کو اپنے گاؤں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے وادی الحجیر میں پشتے بنائے ہوئے ہیں۔
صیہونی حکومت نے اتوار کی صبح 4:00 بجے کے بعد جنوبی لبنان سے دستبردار نہ ہو کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جب کہ فوجی انخلاء کی 60 دن کی ڈیڈ لائن بھی ختم ہو چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ