25 جنوری، 2025، 2:53 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85730090
T T
0 Persons

لیبلز

حماس: 4 صیہونی خواتین فوجی قیدی ریڈ کراس کے حوالے

تہران (ارنا) حماس تحریک کے فوجی ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے ہفتے کو حماس کے ساتھ صیہونی حکومت کے قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں 4 صیہونی خواتین فوجی قیدیوں کو ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کردیا۔

الجزیرہ کے مطابق، عزالدین القسام بریگیڈ نے آج غزہ شہر کے وسط میں واقع فلسطین اسکوائر میں 4 صہیونی خواتین فوجی قیدیوں کو ریڈ کراس حکام کے حوالے کیا۔

شہید عزالدین القسام بریگیڈ، القدس بریگیڈ، حماس اور اسلامی جہاد تحریک کے ارکان کی موجودگی میں فلسطین اسکوائر میں ان صہیونی قیدیوں کی حوالگی کے موقع پر بہت بڑی تعداد میں فلسطینی شہری فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے موجود تھے۔

صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی خواتین قیدیوں کے اہل خانہ سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ پٹی کے سرحدی علاقے رعیم میں آجائیں اور اپنے قیدیوں کے استقبال کے لیے تیار رہیں۔

صہیونی اخبار Yedioth Ahronoth نے اطلاع دی ہے کہ آج 4 صیہونی خواتین فوجی قیدیوں کی رہائی کے بدلے می الفتح تحریک کے فوجی ونگ الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے سابق کمانڈر زکریا زبیدی سمیت 200 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔

اس حوالے سے فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی کے انفارمیشن آفس نے بتایا کہ ان 200 افراد میں عمر قید کی سزا پانے والے 120 قیدی اور طویل مدتی سزاؤں کے حامل 80 قیدی شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .