انہوں نے المیادین نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی استقامتی محاذ اور اس کے حامی عوام کی شاندار مزاحمت کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی تھی۔
احمد عبدالہادی نے کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے، ایک حقیقی کامیابی اور ایک نئے دور کا آغاز ہے کہ جو جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی کے نتائج کی بنیاد پر، استقامتی محاذ اپنے عوام کے ہمراہ نئے دور کی بنیادیں ڈالیں گے۔
لبنان میں حماس کے نمائندے نے بتایا کہ جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد، عزالدین قسام کے مجاہد غزہ بھر میں تعینات ہوگئے ہیں اور یہ اقدام نتن یاہو کو ایک کھلا پیغام ہے۔
آپ کا تبصرہ